جموں//بحران کے دوران تعلیم و قیادت کے موضوع پر ایک دو روزہ قومی ویب نار کا انعقاد ہوا ۔ ویب نار محکمہ سکولی تعلیم سنٹرل یونیورسٹی جموں کی جانب سے پنڈت مدن موہن مالویہ نیشنل مشن آن ٹیچرز اینڈ ٹیچنگ سکیم کے تحت منعقد کیا گیا ۔ ویب نار کا بنیادی مقصد تعلیم کے منتظمین اور پالیسی سازوں کو موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ایک معقول حکمتِ عملی اختیار کرنے کے بارے میں جانکاری دینا تھا اور انہیں کلیدی کردار ادا کر تے ہوئے موجودہ عالمی کووڈ 19 بحران سے معقول طور نمٹنے کیلئے تیار رکھنا ہے ۔ افتتاحی سیشن میں لفٹینٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما ، وائس چانسلر سنٹرل یونیورسٹی جموں ، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں، جوائینٹ ڈائریکٹرسی آئی ای ٹی این سی ای آر ٹی نئی دہلی ، پروفیسر سروج شرما جی جی ایس آئی ٹی یو نئی دہلی ، پروفیسر راجیو شرما ، جموں یونیورسٹی ڈاکٹر پی ایس راجو این آئی ای پی اے نئی دہلی اور ڈاکٹر جے این والیہ ، سنٹرل یونیورسٹی جموں کے علاوہ ملک بھر سے آئے مختلف اداروں کے قاعدین شامل تھے ۔ ویب نار میں آن لائین موڈ کے ذریعے ملک کی 24 ریاستیں شرکت کر رہی ہیں ۔ اپنے صدارتی خطبے میں مشیر نے کہا کہ آن لائین ٹیچنگ لرننگ ہمارے تعلیمی نظام کا مستقبل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 سے پیدا شدہ مشکلات سے نکلنے کیلئے جموں کشمیر کیلئے یہ ایک سنہری موقعہ ہے ۔ انہوں نے کئی تجاویز پیش کیں جو تعلیمی ادارے موجودہ صورتحال میں متبادل کے طور پر اختیار کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے جموں سنٹرل یونیورسٹی کی قیادت کو مشکل حالات میں آن لائین تدریسی اقدامات شروع کرنے کیلئے سراہتے ہوئے کہا کہ قاعدین ِ تعلیم و تدریس کو درس و تدریس کے اختراعی اور پائیدار ذرایع آگے لانے ہوں گے ۔ وائس چانسلرسنٹرل یونیورسٹی پروفیسر آیمہ نے محکمہ تعلیم کی فیکلٹی کی جانب سے شروع کئے گئے کیپسٹی بلڈنگ اقدامات کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے محکمہ میں روائتی قاعدانہ کردار کی جگہ معاونت اور تعاون پر مبنی قیادت پر زور دیا تا کہ فیصلہ سازی میں ادارے کے ماتحتوں کو بھی شامل کیا جا سکے جو کہ معاشرے کیلئے سود مند ثابت ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آن لائین لرننگ میں متعلقین کے مابین فیصلے کم کئے ہیں اور محکمہ کے سربراہ ، ایجوکیشنل سٹڈیز ڈاکٹر والیہ ، سنٹرل یونیورسٹی جموں اور پروگرام کوارڈینیٹر پی ایم ایم ایم این ایم ٹی ٹی کو اس نوعیت کے ویب نار کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی جس میں 850 شرکاء نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر والیہ اور دیگر شرکاء نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔