سرینگر//ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے پولیس گالف ٹیم کو آل انڈیا پولیس گالف ٹارنامنٹ میں چمپین بننے پر مبارک باد دی ہے۔ پولیس گالف ٹیم الوک کمار، آئی جی پی کے سربراہی میںیہاں پولیس ہیڈ کواٹرس میں پولیس سربراہ سے ملے جہاں انہوں نے علیٰ افسران کی موجودگی میں ٹیم کے زریعے آل انڈیا پولیس گالف ٹورنامنٹ میں جیتی گئی ٹرافی پیش کی۔ الوک کمار، اشکور احمد وانی اور پون پریہار پر مشتمل جموںو کشمیر پولیس ٹیم نے حال ہی میں منعقد آل انڈیا پولیس گالف ٹورنامنٹ میں 4انعامات حاصل کرکے ٹورنامٹ کے چمپین کے طور پر سامنے آگئے۔ اس کے ساتھ ہی جموں وکشمیرپولیس ٹیم ٹورنامنٹ میں پہلی بار چمپین بن گئی۔ پولیس سربراہ نے ٹیم کو مبارکباد دی جنہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے ٹورنامنٹ اپنے نام کردیا۔