آغا سید مہدی میموریل ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ میں اتوار کودو میچ کھیلے گئے

سرینگر /بڈگام کے سپورٹس سٹیڈیم میں کھیلے جارہے آغا سید مہدی میموریل ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں آج دو میچ کھیلے گئے ۔ دن کے پہلے میں گرین لینڈ ہمہامہ کا مقابلہ حسن آباد کرکٹ کلب کے ساتھ ہو۔ گرین لینڈ ہمہامہ پہلے کھیلتے ہوئے کُل 48رن سکور کرکے آل آئوٹ ہوگئی۔جس کے جواب میں حسن آباد سی سی نے یہ میچ 10وکٹوں سے جیت لیا۔ دوسرے میچ میں سوپور کا مقابلہ آر سی سی بڈگام کے ساتھ ہوا جس میں بڈگام کی ٹیم نے 9اعشاریہ 2اوورز میں 186رن بنائے ۔ سکور کا تعاقب کرتے ہوئے برینڈ مین سوپور کی ٹیم 20اوورمیں صرف 133رن بناسکی اور اس طرح سے بڈگام آر سی سی نے یہ میچ اپنے نام کرلیا۔ مین آف دی میچ ایم ایل اے آغا سید روح اللہ مہدی دئے گئے جنہوں نے 54رن بنائے۔