کلکتہ // ترنمول کانگریس کے وفد نے پیر کو مغربی بنگال کے چیف الیکٹورل آفیسر سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ مشرقی مدنی پور میں مقیم سماج دشمن عناصر کو فوری طور پر خالی کرایا جائے تا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہوسکے ۔ وفد نے کہا 'مشرقی مدنی پور میں دوسرے مرحلے کی پولنگ ہونی ہے .یہاں بڑی تعداد میں باہری عناصر آکر مقیم ہیں۔ن کی موجودگی میں آزادانہ منصفانہ پولنگ کا امکان نہیں ہے ۔اس کے علاوہ وفد نے کہاکہ بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں کی پولس فورسیس کو بھی تعینات نہیں کیا جائے ‘‘۔ ترنمول کانگریس کے وفد نے الزام لگایا کہ بی جے پی امید وار سوبھندو ادھیکاری حلقے کے متعدد مقامات پر ان مجرموں کو پناہ دے رہے ہیں جو نندیگرام کے غیر مکین ہیں۔وفد نے چیف الیکٹورل آفیسر سے کہا کہ وہ 'ادھیکاری کے ذریعہ بنے تمام بیرونی مجرموں کو پکڑنے کے لئے براہ راست ضروری اقدامات' کریں۔ اس سے قبل ، مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی نے پیر کے روز کہا تھا کہ وہ خواتین کے خلاف تشدد کی حمایت نہیں کرتیں اور انہیں موت کے پیچھے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہے۔ممتا بنرجی نے کہاکہ ضابطہ اخلاق نافذہے ، امن و امان اب الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں ہے ، وزیر اعلی نے کہا کہ "پچھلے کچھ دنوں میں ترنمول کے تین کارکنوں کو ہلاک کیا گیا ہے ۔اس مہینے کے شروع میں مبینہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد ترنمول سپریمو وہیل چیر پر بھی مہم چلارہی ہیں۔نندی گرام میں یکم اپریل کو پولنگ ہونی ہے۔یہاں ممتا بنرجی کا مقابلہ ان کے سابق کابینہ رفیق و بی جے پی امیدوار شوبھندو ادھیکاری سے مقابلہ ہے۔