آرایس پورہ میں امراض قلب کاطبی کیمپ منعقد

جموں//ایچ اوڈی کارڈیالوجی جی ایم سی ایچ اینڈایس ایس ایچ جموں ڈاکٹرسوشیل شرمانے کہاہے کہ کثرت موٹاپے کوکم کرنے کیلئے معاون ثابت ہوتی ہے۔ان خیالات کااظہارڈاکٹرسوشل شرمانے آرایس پورہ علاقہ میں ایک طبی کیمپ کے دوران کیا۔ انہوں نے مریضوں سے کہاکہ موٹاپے کوکم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ کثرت کی جائے۔اس دوران ڈاکٹرسوشیل کے ہمراہ نوجوان ڈاکٹروں ،پیرامیڈیکس اوررضاکاروں کی ٹیم بھی تھے جنھوں نے 250کے قریب امراض قلب کے مریضوں کامعائینہ کیااورانہیں مفت ادویات ومشوروں سے نوازا۔انہوں نے مریضوں سے کہاکہ صحت مندجسمانی وزن سے 20فیصدزیادہ وزن والے شخص کودِل کادورہ پڑنے کاتین گناہ زیادہ خطرہ ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ موٹاپے کوکم کرنے کیلئے انسان کوکثرت کرنی چاہیئے۔علاقہ کے لوگوں کشورکمار(سابق سرپنچ)، کیشوشرما، سشماشرما، وجے شرمااوررمیش کمارنے ڈاکٹر سوشیل کی خدمات کوسراہا۔اس دوران ڈاکٹر دنیشورکپوراورڈاکٹرکیول شرما، پیرمیڈکس اوررضاکاروں میں وکاس کمار، اکشے کمار، راجندرسنگھ، جگدیپ سنگھ،بانوپرتاپ سنگھ، گورو شرما،راگھو راجپوت،راجیوووہرہ،کمل شرمااورراج کمارشامل تھے۔