ٹی ای این
سرینگر//یونیک آئیڈینٹیفکیشن اتھارٹی آف انڈیا (UIDAI) نے آدھار ہولڈرز کیلئے نئی آدھار ایپ کے ذریعے ای میل آئی ڈی کو مفت میں شامل یا اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت فراہم کر دی ہے، جس کے لیے اب آدھار سینٹر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔سرکاری بیان کے مطابق یہ سہولت یکم جولائی 2026 سے آئندہ چھ ماہ کے لیے مفت فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ شہری آسانی کے ساتھ اپنی آدھار معلومات کو تازہ رکھ سکیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آدھار ایپ پر اس نئی سہولت کے آغاز کے صرف دو دن کے اندر ڈھائی لاکھ (2.5 لاکھ) سے زائد افراد نے اپنی ای میل آئی ڈی اپ ڈیٹ کر لی ہے، جو اس سہولت کے تیزی سے استعمال کی عکاسی کرتا ہے۔یو آئی ڈی اے آئی کے مطابق آدھار کے ساتھ ای میل آئی ڈی منسلک ہونے سے جب بھی آدھار کی تصدیق کی جائے گی، متعلقہ صارف کو فوری طور پر ای میل کے ذریعے اطلاع موصول ہوگی۔