آج ٹرین سروس اور شاہراہ پر ٹرانسپورٹ بند رہیگا

بانہال/محمد تسکین/ بانہال بارہمولہ ٹرین سروس کو آج بند کردیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس احتیاطی طور پر بند ہوگی۔بانہال سے بارہمولہ تک ہر روز 5بار ٹرین چلتی ہے جسے آج معطل کیا گیا ہے۔ادھرجموں و کشمیر ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسیشن وئیر ہاس جموں نے چیئرمین سردار ترلوچن سنگھ وزیر کی موت کے خلاف ریاست گیر ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کو جاری بیان میں ایسوسیشن نے کہا کے کہ دہلی میں ایسوسیشن کے چیئرمین ٹی ایس وزیر کی افسوسناک ہلاکت کے خلاف جمعہ کے روز لکھنپور سے سرینگر اور اوڑی تک کوئی بھی مسافر اور کمرشل گاڑی نہیں چلے گی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قتل کے اس افسوسناک  واقع کی نسبت سے ہوئی  میٹنگ میں تمام ٹرانسپورٹروں نے شرکت کی اور اس واقع کی مذمت کی گئی۔