Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

آئی پی ایل 2025||بی سی سی آئی نے قوانین میں کی تبدیلی غیر ملکی کھلاڑیوں کو عارضی طور پر ری پلیس کرنے کی ملی اجازت

Mir Ajaz
Last updated: May 15, 2025 8:57 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

ایجنسیز

ممبئی/جنگ بندی کے بعد وقتی طور پر معطل کردہ آئی پی ایل کی پھر سے واپسی ہونے جا رہی ہے۔ ہند و پاک کشیدگی کے دوران بی سی سی آئی نے 8مئی کو پنجاب اور دہلی کے میچ کو بیچ میں ہی درمیان میں ہی رد کر دیا تھا۔ اس کے بعد غیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے وطن واپس چلے گئے۔ پھر 12مئی کو بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کے بچے ہوئے 17مقابلوں کے لئے نیا شیڈول جاری کیا۔ اب ٹورنامنٹ نئے شیڈول کے مطابق 17 مئی سے 3 جون تک کھیلا جائے گا۔آئی پی ایل فرنچائزز کے سامنے ابھی سب سے بڑا مسئلہ ہے غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی۔ کیونکہ وطن واپس لوٹ چکے کئی کھلاڑی آئی پی ایل کے بقیہ مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے ہندوستان واپس آنے کو تیار نہیں ہیں۔ ان میں سے کئی ایک ایسے ہیں جو اپنی نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے نہیں آ رہے ہیں۔ ایسے میں بی سی سی آئی نے ’پلیئر ری پلیسمنٹ‘ قانون میں ایک بڑی تبدیلی کرتے ہوئے ہر ایک ٹیم کو عارضی طور پر غیر ملکی کھلاڑیوں کو ری پلیس کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق، آئی پی ایل کے قوانین میں صاف طور پر لکھا ہوا ہے کہ لیگ اسٹیج کے 12 میچ مکمل ہونے کے بعد کوئی بھی ٹیم چوٹ، بیماری یا دیگر کسی بھی وجہ سے کھلاڑیوں کے باہر ہونے کی صورت میں ’ری پلیسمنٹ پلیئر‘ سائن نہیں کر سکتی۔ رواں سیزن میں کئی ٹیم 12 میچ کھیل چکی ہے۔ لیکن موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے بی سی سی آئی نے اس بار ’پلیئر ری پلیسمنٹ‘ قانون میں چھوٹ دیتے ہوئے ہر ٹیم کو اجازت دی ہے کہ وہ نئے کھلاڑی شامل کر سکتے ہیں۔ حالانکہ اس وقتی تبدیل کردہ قانون میں بھی بی سی سی آئی نے ایک بڑی شرط لگائی ہے۔ موجودہ صورتحال میں ’ری پلیسمنٹ پلیئر‘ کو عارضی تصور کیا جائے گا اور وہ صرف رواں سیزن کے لئے ہی ٹیم کا حصہ ہو سکیں گے۔ یعنی کہ رواں سیزن کے بعد آئندہ سیزن کے لئے انہیں ری ٹین نہیں کیا جا سکے گا۔ عام طور پر ری پلیس کئے گئے کھلاڑیوں کو بھی ری ٹین کرنے کی اجازت ملتی ہے۔قابل ذکر ہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے ’پلیئر ری پلیسمنٹ‘ کی چھوٹ سبھی 10 ٹیموں کو دی گئی ہے۔ لیکن چنئی سپر کنگس، سن رائزرس حیدرآباد اور راجستھان رائلس کے علاوہ بقیہ 7ٹیموں کو اس کا سب سے زیادہ فائدہ ملے گا، کیونکہ یہ تینوں ٹیمیں پلے آف کی ریس سے پوری طرح باہر ہو چکی ہیں۔ ایسے میں ان کے لئے ہار-جیت صرف آخری مقام کی فضیحت سے بچنے کے لئے ہوگا۔ جبکہ بقیہ 7 ٹیموں کے لیے پلے آف کی لڑائی ابھی بھی جاری ہے، اس اعتبار سے ان کے لیے ’پلیئر ری پلیسمنٹ‘ قانون میں تبدیلی ایک راحت بھری خبر ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
شدید گرمی میں سیاحوں کی پناہ گاہ بنادرہال علاقہ کا ’کھوڑ ناڑ آبشار‘ دور افتادہ گاؤں میں واقع قدرتی آبشار کوسیاحتی نقشے پر لانے کی مانگ،ڈی سی کی یقین دہانی
پیر پنچال
مغل شاہراہ پرپیر کی گلی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کی آمد ،بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کا الزام
پیر پنچال
راجوری کالج کے طلباء کاجموں یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج جاری سرکلر اور اساتذہ کی کمی پر برہمی، سڑک بند کر کے احتجاج، یقین دہانی پر مظاہرہ ختم
پیر پنچال
جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور پریس کلب پونچھ کا مشترکہ اجلاس
پیر پنچال

Related

سپورٹس

پتھم نسانکا ڈبل سنچری سے محروم، سری لنکا نے 368رنز بنائے

June 19, 2025
سپورٹس

زخمی ہیلی میتھیوز کی سرجری ہوگی

June 19, 2025
سپورٹس

ٹرمپ کو تحفے میں ملی رونالڈو کے دستخط والی جرسی

June 19, 2025
سپورٹس

پاکستان ٹیم نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں

June 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?