آئی سی سی کیخلاف بیان کا معاملہ، محمد حفیظ کلیئر قرار

کراچی// پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کو آئی سی سی کے خلاف بیان دینے کے معاملے میں کلیئر قرار دے دیاہے۔محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد آئی سی سی پر تنقید کرنا نہیں بلکہ انہوں نے تو بولنگ ایکشن ٹیسٹ کو بہتر بنانیکے لیے تجاویز دی تھیںاور بدقسمتی سے ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے محمد حفیظ کو آئی سی سی کے خلاف بیان دینے پر شوکازتو دیا ہی تھا لیکن آج انہیں ذاتی طور پر بھی طلب کیا۔ٹیسٹ آل راوونڈر 3 رکنی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا موقف بیان کیا جسے تسلیم کرتے ہوئے پی سی بی نے محمد حفیظ کو کلیئر قرار کردیا۔