دوبئی/ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے واضح کیا ہے کہ اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کے پہلے دن بارش کی وجہ سے کھیل متاثر ہوتا ہے تو فالو آن اصول تبدیل نہیں ہوگا جو عام طورپر دیگر ٹیسٹ میچوں میں ہوتا۔ آئی سی سی نے انگلینڈ کے ساوتھمپٹن میں 18سے 23جون تک ہندستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے ڈبلیو ٹی سی فائنل میں جوڑے گئے فاضل دن کے مدنظر یہ وضاحت دی ہے۔عام معاملات میں فالو آن آئی سی سی قواعد کے آرٹیکل 14.1.1تحت دیا جاتا ہے۔ اس میں پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم 200رنوں کی سبقت ملنے کے بعد مخالف ٹیم کو پھر سے بلے بازی کے لئے بلا سکتی ہے۔ میچ کے دنوں کی تعداد کم ہونے پر رنوں کی تعداد بھی کم ہوجاتی ہے۔ تین یا چار دنوں کے میچ میں 150رن، دو دن کے میچ میں 100او ر ایک دن کے میچ میں 75رن کی لیڈ فالو آن کے لئے درست ہوتی ہے۔وہیں اگر میچ کے پہلے اور دوسرے دن کا کھیل نہیں ہوتا ہے تو آرٹیکل 14.1کھیل کی شروعات سے باقی دنوں (مقررہ ریزر و سمیت) کے مطابق نافذ ہوگا۔ جس دن پہلی بار کھیل شروع ہوتا ہے اسے پورے دن کے طورپر گنا جاتا ہے، خواہ کھیل شروع ہونے کا وقت کچھ بھی ہو۔ پہلا اوور شروع ہونے کے بعد ہی پلے ڈے کاونٹ ہوجائے گا۔آئی سی سی نے اس بارے میں کہا کہ اگر پہلے اور دوسرے دن کا کھیل نہیں ہوتا ہے تو پہلی اننگز میں 200رنوں کی سبقت صرف 150رن تک کردی جائے گی۔ عام طورپر ایسا تب ہوتا ہے جب صرف پہلے دن کا کھیل نہیں ہوپاتا ہے لیکن ریزرو دن ہونے پر پہلے دن کا کھیل خراب ہونے کے باوجود 200رن کی ہی لیڈ درست ہوگی۔یو این آئی۔