حیدرآباد//مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی کو وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (مائیٹی) کی جانب سے ایک انتہائی اہم پراجیکٹ حاصل ہوا۔ 95 کروڑ روپئے کے مالیاتی فنڈ کے ساتھ اس پراجیکٹ کے حصول سے یونیورسٹی کے سماجی اثرات اور شمولیت پر مبنی کامیاب سرگرمیوں کو نئی تحریک ملی ہے۔ یونیورسٹی کے سابقہ کامیاب تحقیقی سرگرمیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے وزارت الیکٹرانکس نے یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی کو اس پراجیکٹ کی ذمہ داری دی ہے۔ پراجیکٹ کا موضوع ’’ذہنی معذور افراد کے اکتساب و تشخیص کے لیے ورچول ریئلیٹی پر مبنی معاون نظام‘‘ ہے۔