حیدرآباد//مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2020-21کیلئے پروفیشنل اور تکنیکی کورسز جیسے بی ٹیک، ایم ٹیک، ایم بی اے ، ایم سی اے ، بی ایڈ، ایم ایڈ، ڈی ایل ایڈ اور پالی ٹیکنک ڈپلومہ میں 10/ جولائی تک داخلوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ یونیورسٹی میں مختلف اسکولوں کے تحت پروفیشنل تعلیم دی جاتی ہے جس میں اسکول برائے ٹیکنالوجی، اسکول برائے ترسیل عامہ و صحافت، اسکول برائے تعلیم و تربیت، اسکول برائے کامرس و بزنس مینجمنٹ، اسکول برائے سائنس وغیرہ شامل ہیں۔ درخواستیں یونیورسٹی ویب سائٹmanuu.edu.in پر صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔ تفصیلات کے لیے نظامت داخلہ کو [email protected] پر ای میل کریں۔ ایسے کورسز جن میں داخلہ میرٹ کی اساس پر دیا جارہا ہے ان کی آخری تاریخ 10 اگست مقرر ہے ۔یواین آئی