سرینگر//وزیربرائے اطلاعات ، خوراک ، سول سپلائز او رامور صارفین چودھر ی ذوالفقارعلی اور پی ایچ ای و آبپاشی کے وزیر شیام لال چودھری نے پی ایچ ای محکمہ کے افسروں سے کہاکہ وہ درہا ل راجور ی میں اَنس واٹر سپلائی سکیم کے کام میں تیزی لائیں۔یہ ہدایات انہوں نے راجوری ضلع میں عملائی جارہی اس سکیم کا جائزہ لینے کی غرض سے منعقد ایک میٹنگ کے دوران دیں۔انہوںنے کہا کہ سکیم کے مکمل ہونے سے اس علاقے میںرہائش پذیر کسانوں کی دیرینہ مانگ پوری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سکیم کی بدولت کسانوں کی آمدن میںکافی حد تک اضافہ ہوگا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ 6.9کلومیٹر لمبی اس آبپاشی کنال کو 85.57کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیاجائے گا۔ سکیم کی بدولت 2000ہیکٹر اراضی آبپاشی کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔