اوڑی//سرحدی قصبہ اوڑی میں گزشتہ چار روز سے سرکاری مواصلاتی کمپنی بھارت سنچار لمیٹڈ(بی ایس این ایل) ٹھپ ہو جانے سے مقامی لوگوں اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔اطلات کے مطابق سرحدی قصبہ اوڑی میں سرکاری ٹیلی مواصلاتی کمپنی( بی ایس این ایل) گزشتہ چار روز سے کیبل کٹ جانے کی وجہ سے بی ایس این ایل موبائل فون،لینڈ لائن اور براڈ بینڈ انٹر نیٹ بھی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ علاقے میں بی ایس این ایل نظام ٹھپ ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کے علاوہ تاجروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا۔ اطلات کے مطابق مواصلاتی کیبل کٹ جانے کی وجہ سے اوڑی کے سرکاری دفتروں کا کام کاج بھی متاثر ہے۔ادھر بی ایس این ایل کیبل کٹ جانے کی وجہ سے اوڑی ٹریجری دفتر کا نظام بھی گز شتہ چار روز سے ٹھپ ہو کر رہ گیا ،جس کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہیں اور ٹھیکیداروں کی بلوں کی ادائیگی کے علاوہ محکمہ کادیگر کام کاج بھی ٹھپ ہو گیا ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ بی ایس این ایل نظام سرحدی قصبہ اوڑی میں اکثر اوقات خراب ہی رہتا ہے۔