ظفر اقبال
اوڑی/ سرحدی قصبہ اوڑی میں جمعرات کو ایک آرٹیلری شیل برآمد کیا گیا، جس کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ آپریشن سندور کے دوران داغا گیا تھا۔ یہ شیل گھر کوٹ گاں کے بالائی علاقے میں اسوقت نظر آیا جب مقامی فوجی یونٹ علاقے میں معمول کے گشت پر تھی۔فوجی اہلکاروں نے فوری طور پر پولیس اسٹیشن اوڑی کو مطلع کیا، جس کے بعد پولیس سٹیشن اوڑی کی ٹیم کے ساتھ ضلع پولیس لائنز بار ہمولہ کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی موقع پر روانہ کیا گیا اور شیل کو نارہ بنایا گیا۔حکام نے بتایا کہ بروقت کارروائی اور مشتر کہ ٹیم ورک کیباعث کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔