اوڑی/ظفر اقبال/ اوڑی میں آگ کی واردات میں زخمی ہونے والا ایک اور اہل خانہ دم توڑ بیٹھا ہے۔ اس طرح اس دلدوز حادثہ میں مہلوکین کی تعداد 4تک پہنچ گئی ہے، جن میں ایک ہی کنبے کے 3افراد ماں باپ اور انکا بیٹا شامل ہے۔ 7 فروری کو سلطان ڈھکی اوڑی میں گھاس میں آگ لگنے سے پانچ افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے 25 سالہ ساجداحمد ولد عبدالرزاق شیخ حادثہ کے دوسرے روز صدر اسپتال سرینگر میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا تھا۔ 14 فروری کو واحد احمد خان ولد عبدالرشید خان، جو بری طرح جھلس گیا تھا، چل بسا اور منگل کی صبح اسکی ماں روشنی بیگم زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی۔جمعرات تین دن بعد مالک مکان عبدالرشید خان بھی سرینگر میں لقمہ اجل بن گیا۔اسطرح اس حادثے میں ایک ہی کنبے کے تین افراد لقمہ اجل بن گئے۔ لوحقین نے مانگ کی ہے کہ آگ لگانے میں ملوث افراد کے خلاف کاروئی کی جائے۔ پولیس نے کیس درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔