اوڑی میں آر پار تجارت: 12سے 22جون تک معطل رہے گی

سرینگر//عیدالفطر کے پیش نظر آر پار تجارت ایک ہفتے کے لئے معطل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ اوڑی کمان پل سے چلنے والی چار روزہ آرپار تجارت آنے والے ہفتے معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سلسلے میں کسٹوڈین ٹریڈ فسلٹیشن سنٹر سلام آباد اوڑی نے ایک خط جاری کرکے تمام آر پار تاجروں کو مطلع کیا ہے کہ 12 سے 22 جون تک آر پار تجارت عیدالفطر کے پیش نظر بند رہے گی۔