ترال +سرینگر//نور پورہ میں گلو بل پیپلز فائونڈیشن کی جانب سے سنیچر کو ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جس میں ضرورت مندا فراد اور مریضوں کو مفت علاج ومعالجہ کے ساتھ ساتھ ادویات بھی فراہم کی گئیں ۔مقامی جامع مسجدکے صحن میں منعقدہ اس کیمپ میں کئی ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ڈاکٹروں میںماہر امراض خواتین اوردیگرمعالجین بھی موجود تھے ۔کیمپ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اونتی پورہ ظفر حسن شا ل نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کر کے لوگوں کو گولڈن کارڑ وغیرہ کے حوالے سے جانکاری دی جبکہ تقریب میںدیگر سرکاری محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔اس دوران فائونڈیشن کے چیئر مین شاہ جنید نے بتایا کہ انہوںنے اس مفت طبی کیمپ میں50ہزار روپے مالیت کی ادویات فراہم کیں جبکہ کچھ ڈاکٹروں نے بھی رضاکارانہ طور مفت دوائیاں پیش کیں۔ ادھربانیاری اور شاہ گنڈ بانڈی پورہ میںسی آر پی ایف کے 45بٹا لین کی طرف سے لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے دو میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کیاگیا جن میں دور دراز علاقوں سے آئے درجنوں افراد نے اپنی جانچ کرائی ۔ سی آر پی ایف بٹا لین کمانڈ نگ آ فیسر محمد اقبال نے کہا کہ وادی کشمیر میں موسم کی صورتحال میں تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کیمپوں کا انعقاد کیا گیا ۔انہوںنے بتایا کہ سی آر پی ایف پچھلے کئی برسوں سے یتیموں بیواؤں اور دیگر ضرورتمندوں کی مدد کرتا رہا ہے اور آج کا مفت کیمپ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔اس موقع پر مریضوں کے درمیان مختلف قسم کی ادویات تقسیم کی گئی اور کیمپ میں شامل افراد کو کووڈ19 سے نمٹنے کے احتیاطی طور طریقوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔