لندن //کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافے کے خدشات کے پیش نظر ایشیائی سٹاک مارکیٹ میں پیر کو مندی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ وائٹ ہاؤس کے وبائی امراض کے مشیر انتھونی فاؤچی نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون تیزی سے پوری دنیا میں پھیل رہی ہے۔ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا کہ ’ایک چیز واضح ہے، وہ یہ ہے کہ اومی کرون میں غیر معمومی طور پر پھیلنے کی صلاحیت ہے۔ یہ پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔‘کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے معیشتیں متاثر ہو رہی ہیں۔ اومی کرون کا تیزی سے پھیلاؤ حکومتوں کو پھر سے سخت اقدامات نافذ کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔نومبر میں جنوبی افریقہ میں اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا تاہم کورونا وائرس کی یہ نئی قسم یورپ سمیت کئی ممالک میں رپورٹ ہوئی ہے۔یورپ کے متعدد ممالک نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک مرتبہ پھر سخت اقدامات کیے ہیں۔ کورونا وائرس کی وبا سے دنیا بھر میں کاروباریاں سرگرمیاں متاثر ہوئی تھیں۔کورونا کے نئے کیسز کی تعداد بڑھنے پر فرانس، یونان اورآسٹریا میں وزرائے صحت نے انتباہ جاری کیا اور حکومتوں نے سفری پابندیوں کا نفاذ کیا ہے۔ماہرین نے کہا تھا کہ اومی کرون کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ سے زیادہ خطرناک نہیں تاہم عالمی وبا کی یہ قسم اب بھی غالب ہے۔عالمی ادارہ صحت نے کہا تھا کہ کورونا کا نیا ویریئنٹ اومی کرون اب تک 89 ملکوں میں پہنچ چکا ہے اور کئی علاقوں میں اس ویریئنٹ کے کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا تھا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون جس تیزی سے پھیل رہی ہے کہ ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے کیسز میں اضافہ کی وجہ سے عالمی سطح پر کمزور اشاروں کے دباؤ میں بھارت میںگھریلو سطح پر مضبوط فروخت کی وجہ سے سرمایہ کاروں کوکل6.80 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ بی ایس ای کا 30 حصص والا انڈیکس 55 ہزار یعنی 2.09 فیصد سے گر کر 55822.01 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 2.18 فیصد ٹوٹ کر 16614.20 پوائنٹس پر آگیا۔ بی ایس ای میں اسی زبردست فروخت کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے 679696.61 کروڑ روپے ڈوب گئے ۔جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر بی ایس ای کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 25937277.66 پوائنٹس پر رہی، جو آج کی فروخت کے بعد 679696.61 کروڑ روپے سے گھٹ کر 25257581.05 کروڑ روپے رہ گئے ۔
اس طرح سرمایہ کاروں کے تقریباً 6.80 لاکھ کروڑ روپے ضائع ہو گئے ۔
کرسمس پرلاک ڈاؤن
برطانوی وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی دھمکی
لندن// برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے کرسمس پرلاک ڈاؤن لگانے کی صورت میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی دھمکی دے دی۔برطانیہ میں اومیکرون کیسز کی تعداد میں اضافے کے باعث وزیراعظم بورس جانسن کرسمس پرمکمل لاک ڈاؤن لگانے پرغورکررہے ہیں۔ممکنہ لاک ڈاؤن کیخلاف کابینہ کے وزیر اورارکان پارلیمنٹ میدان میں آگئے۔برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ اگروزیراعظم بورس جانسن نے کرسمس پرلاک ڈاؤن لگایا توان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے۔
اسرائیل نے امریکہ کو ’ریڈ لِسٹ‘ میں شامل کرلیا
تل ابیب// اسرائیل نے کورونا کی نئی شکل اومیکرون کے پھیلاوکے پیش نظر امریکا اور کینیڈا کو سفری پابندیوں کے اعتبار سے ریڈ لسٹ میں شامل کرلیا۔ اسرائیل کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل ممالک میں جانے کے لیے اسرائیلی شہریوں کو خصوصی اجازت نامہ لینا ضروری ہوتا ہے۔ اسی طرح ان ممالک سے ملک میں داخل ہونے والوں کو بھی کڑی نگرانی سے گزرنا ہوتا ہے۔اسرائیلی صدر نفتالی بینیٹ کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور کینیڈا پر پابندیوں کا اطلاق منگل سے ہوگا۔ دریں اثنا اسرائیل میں اومیکرون کے پھیلاو? کو روکنے کے لیے بوسٹر ڈوز لگائے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا میں پہلی بار سامنے آنے والے کورونا کی نئی شکل اومیکرون ویرینٹ دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کیا ہے کہ یہ نئی شکل ڈیلٹا سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔