اودھمپور // ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور اندو کنول چب نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کےلئے انتظامیہ کے دروازے ہمیشہ کےلئے کھلے ہیں اور عام لوگ کسی بھی قسم کی تجاویز اور مشاہدے کےلئے یہاں آسکتے ہیں ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے دیویکا ہیلپ لائن نمبر 2278844 ۔01992قائم کیا ہے اور عام لوگوں کےلئے ای میل آئی ڈی [email protected] تیار کی ہے اور لوگ دیویکا پروجیکٹ کے حوالے سے اپنی تجاویز اور مشاہدے شیئر کرسکتے ہیں۔ڈی سی نے کہا ’دیویکا پروجیکٹ کےلئے ضلعی انتظامیہ چاہے گی کہ ادھم پور کا رہنے والا ہر شخص اپنی تجاویز اور مشاہدات پیش کریں ۔ پروجیکٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو حکومت ہند نے نیشنل ریور کنزرویشن پلان (این آر سی پی) کے تحت 186.74 کروڑ روپئے کی لاگت سے منظور کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کا تعمیراتی کام جنوری 2019 میں شروع کیا گیا تھا۔