جکارتہ//انڈونیشیا کے نٹونا خطے میں لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں 11 افراد جان بحق جبکہ درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے عہدیدار نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ نٹونا کے سیرسان دیہات میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائڈنگ کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ابھی بھی زیرزمین بڑی تعداد میں افراد دبے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے ابھی تک 11 افراد کی لاشوں کو نکال لیا ہے جبکہ مرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکام ، پولیس ، فوجیوں اور رضاکار ناممساعد موسمی حالات کے باوجود اپنی امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان عبد المہاری نے کہا کہ لینڈ سلائڈنگ کے باعث کئی ایک متاثرہ علاقوں تک رسائی ممکن نہیں ہوسکی ہے ۔مسٹر مہاری نے کہا ہے کہ تقریبا 50 افراد کے بارے میں ابھی تک کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے ۔