جاوا// انڈونیشیا میں سیلفی لینے کی کوشش کے دوران کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ انڈونیشیا کے جاوا جزیرے میں 20 سیاح کشتی کی ایک جانب جمع ہو کر سیلفی لے رہے تھے جس کی وجہ سے کشتی توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی۔ریسکیو اداروں کے غوطہ خوروں نے 11 افراد کو بحفاظت نکال لیا جب کہ 7 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ 2 افراد لاپتہ ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد کا سوار ہونا تھا جب کہ کشتی کو ایک 13 سالہ بچہ چلا رہا تھا۔ 17 ہزار سے زائد جزیروں والا ملک انڈونیشیا میں کشتی حادثات کے واقعات عام ہیں۔