جکارتہ//نڈونیشیا کے مغربی صوبے سماترا میں جمعرات کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ملک کی موسم، موسمیاتی سائنس اور جیو فزیکل ایجنسی بی ایم کے جی نے یہ معلومات دی۔موسمیاتی ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 6.05 پر محسوس کیے گئے ۔ زلزلے کا مرکزپیسیسرسولاٹن (جنوبی ساحل) ضلع سے 36 کلومیٹر جنوب مشرق میں اور سطح زمین سے 82 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں میں سونامی کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا ہے ۔ زلزلے کے جھٹکے قریبی صوبے جامبی میں بھی محسوس کیے گئے ۔