جکارتہ//یو این آئی//انڈونیشیا کے وسطی صوبے مشرقی نوسا ٹینگارا میں جمعرات کو زلزلہ کے درمیانی جھٹکے محسوس کئے گئے ۔محکمہ موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.6 تھی۔ زلزلہ کا مرکز جو مقامی وقت کے مطابق رات 12:06 بجے آیا ، فلورنس تیمور ضلع سے 62 کلومیٹر شمال مغرب میں اور سطح سمندر سے 540 کلومیٹرگہرائی میں لارنٹکاکے سب ڈسٹرکٹ میں واقع تھا۔ایجنسی نے کہا کہ زلزلہ سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ فی الحال جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔