یو این آئی
بیجنگ// انڈونیشیا کے پلاؤ-پلاؤ تلؤد علاقے میں منگل کے روز زلزلے کے زور دار جھٹکے محسوس کیے گئے ۔امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ منگل کے روز بین الاقوامی وقت کے مطابق صبح 1.39 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 تھی۔زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 100.1 کلومیٹر کی گہرائی میں 4.73 ڈگری شمالی عرض البلد اور 127.50 ڈگری مشرقی طول البلد میں تھا۔ادھرجنوبی فلپائن کے صوبہ داواو آکسیڈینٹل میں منگل کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.6 درج کی گئی۔زلزلہ کا مرکز سرنگانی شہر میں بلوت جزیرہ سے تقریباً 434 کلومیٹر جنوب مشرق میں زمین کی سطح سے 122 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ادھر میکسیکو کے میچوآکین کے ساحل پر منگل کو درمیانے درجے کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی۔