انور خان نے زیڈ ای او نگالی کا اضافی چارج سنبھال لیا

پونچھ//پرنسپل ہائرسکینڈری سکول ساوجیاں انور خان کو محکمہ تعلیم کی جانب سے زونل ایجوکیشن آفیسر نگالی کا اضافی چارج دیا گیا ہے اس دوران جب انھوں نے اپنا چارج سنبھالاتو ٹیچرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی پونچھ نے عارف راٹھور جو کہ فورم کے سرپرست اعلی ہیں،کی قیادت میں ان کے دفتر پہنچ کر انھیں مبارک باد پیش کی اور ان کا خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام اساتذہ میںخوشی کی لہر دوڑ گئی کیونکہ آفیسر موصوف ایک قابل ترین اور اساتذہ کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے شخص ہیں ان کے آتے ہی زون کے اندر نمایاں بہتری آئی ہے ۔اس موقعہ پر وحید احمد بانڈے فورم کے ضلع چیئرمین، نجم جعفری یوٹی کے سابقہ سینئر وائس چیئرمین ،ضلع کے صدر سید شاہنواز کاظمی ،جاویر خان ڈسٹرکٹ جنرل سیکریٹری ،الطاف احمد چوہان سینئر نائب صدر ،گلناز احمد جوان ضلع نائب صدر ،سید محمد یوسف صاحب زون صدرسرنکوٹ ،بدرالدین راتھر تحصیل صدر سرنکوٹ، سید علی مرتضی شاہ سیکرٹری نشرواشاعت جموں ڈویڑن ،غلام محی الدین چیف ایڈوائزر ضلع ،شکیل حسین شاہ زون صدر نگالی ،الطاف احمد،پرویز ڈار ،شفاعت پٹھان ،عبدالغنی , یاسر میر خوشنود احمد ، امیر الدین ڈار وغیرہ وغیرہ بھی موجود تھی۔