سری نگر// اننت ناگ میں پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران2منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کی تحویل سے نشیلی ادویات کی بھاری مقدار ضبط کی۔ اننت ناگ پولیس نے پیٹھ بگ دیالگام میں ناکہ بٹھایا تھا اور الطاف احمد گنائی کو روک لیا۔ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے253 نشیلی ادویات کی ٹکیاں بر آمدکی گئیں۔ پولیس نے اس حوالے سے ایف آئی آر زیر نمبر 93/2021 درج کرلیا۔ اس دوران پولیس نے کے پی روڈ اننت ناگ میں ناکہ بٹھایاتھا اور منظور احمد خان کو روک کر تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 18 کوڈین فاسفوٹ بوتلیں اور 9 ولسئیرک بوتلیںاور 5500روپے برآمد کئے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر94/2021درج کرکے معاملہ کی تحقیقات شروع کی ہے۔