کوٹرنکہ//بارش کی وجہ سے کوٹرنکہ کا انس پل ندی میں تبدیل ہوگیا ہے جہاں سے لوگوں کو عبور و مرور میں مشکلات کاسامناہے لیکن محکمہ گریف کو ٹس سے مس نہیں ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ جب بھی تھوڑی سی بارش ہوجائے تو سڑک ندی میں تبدیل ہوجاتی ہے اور گاڑی چلانے والے کو بھی یہ پتہ نہیں چلتاکہ سڑک کہاںسے ہے ۔ان کاکہناہے کہ سب سے زیادہ مشکل انس ندی کو پار کرناہے جہاں پانی پل کے اوپر جمع ہے تاہم نہ ہی محکمہ گریف اور نہ ہی انتظامیہ نے لوگوں کی حفاظت کیلئے کوئی اقدام کیاہے ۔لوگوںنے محکمہ گریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سڑک کی اس قدر خراب حالت گریف کی ہی وجہ سے ہے ۔ ان کاکہناہے کہ یہ سڑک گریف کیلئے سونے کی کان بنی ہوئی ہے اور کوئی اسے پوچھنے والا نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سڑک کی اس قدر خراب حالت سے ان کی مشکلات میں روز افزوں اضافہ ہورہاہے ۔