زاہد بشیر
گول// اندھ نارلا میں دو روز سے مزدور کٹرہ بانہال ریلوے پروجیکٹ اندھ کے مقام پر تعمیراتی کمپنی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔ علاقہ اندھ میں ریلوے تعمیراتی کمپنی انفراٹیک اور راہی کمپنی کے خلاف مزدوروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کئی ماہ سے کمپنیاں غریب مزدوروں کو کوئی اجرت نہیں دے رہے ہیں جس وجہ سے کمپنی کے ساتھ وابستہ لوگ کافی پریشان ہیں اور گھروں میں عیال فاقہ کشی کا شکار ہو رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار مست بیٹھے ہوئے ہیں مزدروں کا کوئی خیال نہیں رکھا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ اس سلسلے میں کئی مرتبہ ریلوے کمپنی کے ذمہ داروں سے بھی بات کی تھی لیکن کوئی یہاں کی طرف دھیان نہیں دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار مزدروں سے نا ہی اپنے کام کی اجرت دے رہے۔
ہیں اور جو زیادہ وقت لگا رہے ہیں اُن کا بھی کوئی پیسہ نہیں دیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں سے دوگنا کام لیا جا رہا ہے ، دن رات کام کر رہے ہیں مزدور لیکن اجرت نہیں دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ غریب مزدوروں کے ساتھ ہو رہے استحصال کو بند کیا جائے اور مزدوروں کو وقت پر اپنی اجرت دلائیں تا کہ غریب عوام فاقہ کشی کا شکار نہ ہو ۔