سرینگر/ انجمن نصرۃ الاسلام نے اپنے زیر نگرانی چلنے والے نصرۃ الاسلام ٹرسٹ اننت ناگ کے جنرل سیکریٹری اور میرواعظ خاندان کے دیرینہ محب عبدالحمید صوفی کی ہمشیرہ جو ڈاکٹر مسعود لہروال ساکنہ گوگجی باغ کی شریک حیات تھیں کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کو ایک انتہائی شریف النفس اور نیک سیرت خاتون قرار دیا۔ انجمن نے گرٹہ بل نواکدل کی معروف نقاطی خاندان کے مشتاق احمد نقاطی اور طارق احمد نقاطی کی بزرگ والدہ کی وفات پر بھی گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا گیا ۔بیان میں انجمن کے محبوس چیرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی جانب سے غمزدہ خاندانوںکے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تبارک و تعالیٰ سے پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور مرحومین کیلئے جنت الفردوس کی خصوصی دعا کی گئی۔