انتظامیہ کی جانب سے دھرم کنڈ میں کوڈ19کیمپ

گول//ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن مسرت الاسلام کی ہدایت پر محکمہ صحت کی جانب سے دھرم کنڈ میں ایک کووڈ19کیمپ کا انعقاد ہوا جہاں پر گول کی جانب آ رہی تمام مسافروں کو کووڈ ٹیسٹ کے علاوہ دوسرے لوازمات دیکھے جا رہے تھے ۔ چیف میڈیکل آفیسر رام بن ڈاکٹر فرید احمد بٹ کی سربراہی میں آج بٹوت سے ایک ٹیم بی ایم او کی نگرانی میں دھرم کنڈ کے مقام پر بھیجی جہاں پر ایک کووڈ 19ٹیسٹ کا کیمپ منعقد ہو ا۔ کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے چیف میڈیکل آفیسر رام بن ڈاکٹر فرید احمد بٹ نے کہا کہ تتا پانی میں وادی کشمیر سے زیادہ لوگوں کی آمد کے پیش نظر ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن کی ہدایت پر دھرم کنڈ میں ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں پر آج دن کو90ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2مثبت پائے گئے ۔ ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے یہ افراد تتا پانی آ رہے تھے اور انہیں وہاں سے ہی واپس گھر بھیج دیا گیا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کوڈ 19سے متعلق تدابیر پر سختی سے عمل کریں کیونکہ یہ وباء اپنا زور پکڑ رہی ہے اور خدا نا کرے اگر ہم اس پر قابو نہ پا سکے تو حالات خراب ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی اس وباء کے خلاف جنگ میں آگے آناچاہئے تا کہ بالخصوص ضلع رام بن میں مکمل طور پر اس وباء کو ختم کیا جا سکے اور اس کو اندر آنے کے لئے بھی احتیاط کرنا لازمی ہے ۔