منجاکوٹ//ضلع انتظامیہ کی طرف سے بی جی کے ٹورازم ہٹ میں ایک شکایتی ازالہ کیمپ منعقد کیاگیا ۔اس شکایتی ازالہ کیمپ کی قیادت اے سی آر راجوری عبدالقیوم میر نے کی ۔اس موقعہ پر ایس ڈی پی او منجاکوٹ ، تحصیلدار منجاکوٹ و دیگر افسران بھی موجو دتھے ۔اس دوران مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنے مسائل انتظامیہ کے گوش گزار کئے ۔ انہوں نے خاص طور پر پانی کی شدید قلت اور بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کے مسائل کا اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ انہیں ماہ صیام میں شدید مشکلات کاسامناہے ۔ جس پر اے سی آر نے کچھ مسائل موقعہ پر حل کرنے کی ہدایت دی جبکہ دیگر مسائل کے حؒ کا بھی یقین دلایا۔ اس موقعہ پر مستقل پشتنی باشندہ سند، آمدنی سند ، آر بی اے و دیگر اسنادجاری کی گئیںجن کیلئے لوگوں کو کئی کئی دن لگ جاتے تھے ۔