امیر جماعت کا پروفیسر صدیق حسن کے انتقال پراظہار تعزیت

نئی دہلی//امیر جماعت اسلامی ہند سید سعاد ت اللہ حسینی نے سابق نائب امیر جماعت پروفیسر کے اے صدیق حسن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدیق حسن کی رحلت سے انہوں نے تحریک اسلامی کا ایک عظیم قائد ہی نہیں کھویا بلکہ ایک ایسے جامع الکمال انسان سے محروم ہوگئے جو کئی پہلوئوں سے ملت اسلامیہ کے نوجوانوں کے لئے، آج کے دور میں ایک نمونے کی حیثیت رکھتا تھا۔امیر جماعت نے کہا کہ صدیق حسن صاحب ناممکن کو ممکن بنادینے کا فن جانتے تھے۔ ان سے میرا قریبی تعلق تقریباً بیس بائیس برسوں پر محیط ہے۔