عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں وکشمیر پولیس کی پکا ڈنگہ ٹیم نے سنٹرل جیل امپھالہ جموں میں موبائل/سم ماڈیول کا پردہ فاش کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کیا۔2اپریل کو امپھالہ جیل جموں کے احاطے میں ایک کوسکو گیند ملی جسے کھولنے پر معمول کی تلاشی کے دوران سم کے ساتھ ایک موبائل (چینی) اور کوسکو بال میں لپٹی ہوئی چارجنگ لیڈ ملی۔اس اطلاع کے ملنے پر ایک مقدمہ زیرایف آئی آر نمبر 36/2024 زیر دفعات 42 جیل ایکٹ پولیس اسٹیشن پکا ڈنگہ میں درج کیا گیا اور کیس کی تفتیش انچارج پولیس چوکی ریہڑی کو سونپی گئی اور تفتیش شروع کردی گئی۔ حساس مقام پر صورتحال اور واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ایس پی سٹی نارتھ جموں کی ہدایت پر ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ شیوم سدھارتھ-آئی پی ایس کی سربراہی ایس ڈی پی او سٹی نارتھ جموںدیویندر سنگھ بندرال-جے کے پی ایس، ایس ایچ او پکا ڈنگہ انسپکٹر راکیش سنگھ کی قیادت میں انسانی انٹیلی جنس سسٹم کو فعال کیا اور تمام تکنیکی ڈیٹاجمع کیا۔ اس کے بعدپولیس حکام نے محمداکیل وانی سکنہ بیلی چرانہ نامی ایک شخص کو گرفتار کیا جس نے مزید انکشاف کیا کہ اس نے سم کارڈ ہرش سنگھ ولد رمیش سنگھ سکنہ وکرم چوک جموں کو فراہم کی ۔ اس پر پولیس ٹیم نے ہرش سنگھ کو گرفتار کیاجس نے پوچھ تاچھ کے دوران انکشاف کیا کہ اس نے وکاس سنگھ عرف راجہ ولد جسونت سنگھ سکنہ بھاگلپور گھو مانسا کے ساتھ مل کر مجرمانہ سازش کے ساتھ وکرم چوک ویئر ہاؤس کے قریب پارک میں ایک منصوبہ بنایا اور سم کے ساتھ ایک چینی موبائل فون کو لپیٹ لیااور کوسکو(Cosco )بال میں چارجنگ لیڈلپیٹ لی اوراسکے بعد دونوںنے موٹر سائیکل رجسٹریشن نمبر JK02CT-1088 کے ذریعہ امپھالہ گئے اور ریاستی قیدی کی مدد کے لئے کوسکو بال کوامپھالہ جیل کی باؤنڈری وال سے جیل کے احاطے میں پھینک دیا۔پولیس کی جانب سے مرکزی ملزم یعنی وکاس سنگھ ولد جسونت سنگھ سکنہ بھگت پور کو گرفتار کر لیا گیا اور جرم میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی ضبط کر لی گئی۔ایسے گینگ کا پتہ لگانے کے لئے کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔