نئی دہلی// نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ انسانیت کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ امن اور عدم تشدد کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔منگل کو یہاں امن کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ ایک پیغام میں ونکیا نائیڈو نے کہا کہ امن اور عدم تشدد انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے پہلے سے طے شدہ نظریات ہیں۔ اس لیے ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اس سال کا کلیدی موضوع – ایک پائیدار اور مساوی دنیا کو دوبارہ دریافت کرنا – یہ ایک یاد دہانی ہے کہ کووڈ 19نے انسانیت کے لیے نئے چیلنج کھڑے کیے ہیں۔