کولوراڈو//؎امریکہ کی مغربی ریاست کولوراڈو کے علاقے بولڈر میں ایک مسلح شخص نے سپر مارکیٹ میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں جائے وقوع پر پہنچنے والے پہلے پولیس افسر سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ ایک ہفتے کے دوران امریکا میں فائرنگ کا دوسرا مہلک ترین واقعہ ہے۔بولڈر کے کنگ سوپر گروسری اسٹور میں دوپہر 3 بجے فائرنگ شروع کی گئی جس کا پسِ پردہ مقصد تاحال غیر واضح ہے جبکہ پولیس کی جانب سے بھی اس واقعے کی فوری طور پر بہت کم تفصیلات فراہم کی گئیں۔واقعے کے فوراً بعد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ خریداری کے لیے آئے افراد اور ملازمین محفوظ مقام کی جانب جاتے نظر آئے۔ پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ۔ افسران نے ملزم کو اسٹور کے باہر بھاگتے ہوئے پکڑا اور وہ خون میں لت پت تھا۔یاماگوچی نے بتایا کہ پولیس ابھی بھی جانچ کررہی ہے اور کنگ سوپرز اسٹور میں گولہ باری کا مقصد کیا تھا ، ابھی تک اس کی جانکاری نہیں مل سکی ہے۔فائرنگ کے واقعہ کے بعد ایف بی آئی نے کہا کہ وہ بولڈر پولیس کی درخواست پر جانچ میں مدد کررہی ہے۔ وہائٹ ہاوس کے پریس سکریٹری جین سائیکی نے ٹویٹ کیا کہ صدر جو بائیڈن کو فائرنگ کی جانکاری دے دی گئی ہے۔ واقعہ کے فورا بعد جائے واقعہ پر سواٹ ٹیمیں تین ہیلی کاپٹرز پہنچ گئے ہیں۔