کابل// افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کوخط لکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے دینے کا مطالبہ کیا اور ترجمان سہیل شاہین کو افغانستان کا سفیرنامزدکیا۔ رپورٹ مطابق طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں خطاب کرنے کی درخواست کی۔عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیوگوٹریس کے ترجمان نے طالبان وزیرخارجہ کے خط کی تصدیق کردی ہے ۔