یو این آئی
انقرہ// ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے بدھ کے روز جنوبی غزہ کے رفح شہر میں خونریزی کو روکنے میں ناکامی پر اقوام متحدہ پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی روح مر چکی ہے۔ اردگان نے
کہا’’اگر آپ نسل کشی کو نہیں روک سکتے تو اقوام متحدہ کا کیا فائدہ؟ اگر پوری دنیا کی تقدیر پانچ ممالک کے ہاتھ میں ہے تو ان عمارتوں کا کیا فائدہ؟انہوں نے اپنے ملک کی پارلیمنٹ میں کہا، “اقوام متحدہ اپنے ملازمین کو بھی تحفظ نہیں دے سکتی۔ اقوام متحدہ کی روح مر چکی ہے‘‘۔