اقبال چوک تا پرانہ تھنہ راستہ کی مرمت کا مطالبہ

تھنہ منڈی // تھنہ منڈی کی عثمان مارکیٹ کے دکانداروں نے محکمہ لوکل باڈیز سے مطالبہ کیا ہیکہ اقبال چوک تا مسجد پرانہ تھنہ جانے والے راستہ کو فوری طور پر مرمت کی جائے۔ عثمان ماکیٹ تھنہ منڈی کے دکانداروں حاجی عبدالحمید گنائی، محمد سعید نجار،امتیاز خان،ظفر مغل،طارق احمد ،مححد اسحاق نے  کہا کہ اقبال چوک سے مسجد پرانہ تھنہ منڈی جانے والا راستہ خراب حالت میں ہے اوراس کو دیکھ کر شرم محسوس ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا یہ راستہ شارع عام ہے اور منگوٹہ، ڈھوک ، نیلی، پٹیلی ،کھنیالکوٹ اور درہ علاقوں کو قصبہ کے ساتھ جوڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس راستہ سے شب و روز ہزاروں کی تعداد میں مرد و زن اور اسکولی بچے گزرتے ہیں جنہیں گزرتے وقت اس راستے پر کافی تکلیف ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سال سے اسکی مرمت نہ کی گئی ہے جبکہ اس پر بڑے بڑے کھڈے بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرانہ تھنہ میونسپل کمیٹی کا کافی گنجان علاقہ ہے جس کی ترقی پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے محکمہ لوکل باڈیز جموں اور ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے مطالبہ کیاکہ اس راستہ کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ فوری طور پر اس پر ٹائلیں بچھائی جائیں تاکہ اس راستہ پر چلنے والے عام راہگیروں کو مشکلات سے نجات مل سکے۔ اس ضمن میں ایگزء￿ کیٹو آفیسر میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی نے بتا یا کہ اس راستہ کی حالت کافی خراب ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقبال چوک سے پرانہ تھنہ منڈی جانے والے راستہ کی مرمت کرنے کے لئے سال رواں کی IDMT اسکیم میں رقم مخصوص رکھی گئی ہے۔وہیں ممبر اسمبلی راجوری نے کہاکہ منصوبہ کو ڈائریکٹر لوکل باڈیز جمو ں کو روانہ کیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ ترجیحاتی بنیادوں پر اسکی مرمت کی۔جائے گی۔