افغانستان کے قندھار میں فورسزآپریشن کے دوران 37 طالبان جاں بحق

کابل// شورش زدہ افغانستان کے صوبہ قندھار میں افغان سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 37 طالبان جنگجوجاں بحق اور دیگر 28 کے زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں۔
افغانستان کی وزارت دفاع کے مطابق صوبہ قندھار کے ضلع زہیرائی اور آرغنداب میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 37 طالبان ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔
آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کو فضائیہ کی مدد بھی حاصل تھی جبکہ اس آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں ہتھیاروں کو بھی تباہ کردیا گیا۔