کابل//افغان طالبا ن کی عبوری کابینہ میں اضافہ کر دیا گیا۔پنج شیر کے تاجر حاجی نورالدین کو عبوری وزیر تجارت تعینات کیا گیا ہے جب کہ ڈاکٹر قلندرعباد کو عبوری وزیر صحت مقرر کر دیا گیا ہے۔انجینئر نجیب اللہ وزیر برائے ایٹمی توانائی ہوں گے۔ بغلان کے تاجرحاجی محمدبشیر نائب وزیر تجارت مقرر کیے گئے ہیں۔ سرپل کے تاجر حاجی محمد عظیم سلطان زادہ وزیر تجارت دوئم تعینات کیا گیا ہے۔انجینئرمجیب الرحمان عمر نائب وزیر برائے بجلی وپانی اور حاجی گل محمد نائب وزیر سرحدی امور تعینات کیے گئے ہیں۔