کابل// افغانستان کے صوبہ قندوز میں گذشتہ دنوں سیکورٹی دستوں کی کارروائی میں کم از کم 44 طالبان عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔فوج نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ضلع امام صاحب میں کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے مسلح گروپ کے تین مقامی کمانڈروں کی شناخت قاری عبد اللہ عرف ہجران ، ملا خیر اللہ عرف قاری احمد اور قاری حافظ کے طور پر کی گئی ہے ۔بیان میں سینئر آرمی کمانڈر جنرل آدم خان متین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران 37 عسکریت پسند بھی زخمی ہوئے ہیں۔طالبان عسکریت پسندوں نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔