کابل //افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں کار بم دھماکے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ہسپتال کے ترجمان رفیق شیرزئی نے بتایا کہ جمعے کی شب ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔اس دھماکے سے 14 مکانات بھی تباہ ہوئے۔افغانستان کے وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرائین نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک اور زخمی ہونے والوں میں 11 زخمی افغان سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ہیں جبکہ دیگر میں خواتین اور بچوں سمیت عام شہری ہیں۔ابھی تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔حملے کے چند ہی گھنٹوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نیویارک میں ایک پریس بریفنگ میں افغانستان میں حملوں میں 'خطرناک اضافے کی مذمت کی جس میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ طالبان اور افغان حکومت نے ایک بار قطر میں مذاکرات کا آغاز کردیا ہے۔
افغانستان سے امریکی فوج کے مکمل انخلامیں تاخیرکاامکان
کابل //افغانستان سے امریکی فوج کے مکمل انخلامیں تاخیر کاامکان ہے۔امریکی میڈیانے جوبائیڈن انتظامیہ کے عہدیداروں سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ یکم مئی کی ڈیڈلائن پرعمل ہوتانظرنہیں آرہا۔امریکی میڈیا کے مطابق طالبان بھی نئی ٹائم لائن پرآمادہ ہوجائیں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے معاہد ے میںتمام فوجیوں کوافغانستان نے ککالنے کیلئے یکم مئی کی ڈیڈلائن رکھی تھی۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ بھی واضح کر چکے ہیں کہ حالات ٹھیک ہونے سیقبل افغانستان سیانخلا نہیں ہوگا۔اسٹولٹن برگ نے متنبہ کیا کہ غیرملکی افواج کیانخلاسیافغانستان دہشت گردوں کی پناہ گاہ میں دوبارہ تبدیل ہوسکتاہیافغانستان میں تشددکی سطح ناقابل قبول حد تک بلند ہے اس لیے صحیح وقت آنے تک نیٹو افواج کا افغانستان سے انخلا نہیں ہوگا۔