Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

اعلیٰ تعلیم کو معیاری بنانے کیلئے این اے سی کا جائزہ ضروری : چیف سیکرٹری

Towseef
Last updated: December 24, 2023 12:42 am
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

جموں//چیف سیکرٹری اتل ڈولو نے محکمہ ہائیر ایجوکیشن سے متعلق اہم مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت کے مفاد میں ہے کہ اعلیٰ تعلیم کو معیاری بنانے کیلئے نیشنل اسیسمنٹ اینڈ ایکریڈیٹیشن کونسل ( این اے سی ) کا جائیزہ لیا جائے تا کہ جلد از جلد یو ٹی کے تمام ڈگری کالجوں میں فراہم کی جانے والی تعلیم کے معیار کو دیکھا جا سکے ۔ انہوں نے یہ باتیں یو ٹی کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے کام کاج کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں ۔ میٹنگ میں محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے پرنسپل سیکرٹری کے علاوہ ڈائریکٹر کالجز اور محکمہ کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں بات کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کے معیار کا اس علاقے کے انسانی وسائل کی صلاحیت پر براپ راست اثر پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اداروں میں نوجوانوں کی صحیح قسم کی گرومنگ اور صلاحیت سازی ان کے مستقبل کو بہتر سے محفوظ رکھ سکتی ہے ۔ انہوں نے کم از کم ہر ڈسٹرکٹ کالج کیلئے ’ اے اور اس سے اوپر کا گریڈ ‘ حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیاجو یہاں دہائیوں پہلے قائم کیا گیا تھا ۔ انہوںنے کہا کہ این اے اے سی کے رہنما خطوط کے مطابق تھوڑی زیادہ مداخلت کے ساتھ یہ کالج آسانی کے ساتھ یہ گریڈ حاصل کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ڈولو نے اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ صنعتوں /پیرا میڈیکل کالجوں/دیگر ہنر مندی کے اداروں جیسے شری وشو کرما اسکل یونیورسٹی ہریانہ کے ساتھ گٹھ جوڑ کو یقینی بناتے ہوئے ہنر مندی کو کورسز کا حصہ بنانے کا حکم دیا اور جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کیا گیا جس سے یو ٹی بھر میں روز گار کے مواقع کو بڑھانے پر مثبت اثر پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے صنعت کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ان کے ساتھ شراکت داری کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا جائے گا جس میں صنعت کے لوگوں کے لیکچرز کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ صنعتوں کے دورے کئے جائیں گے ۔ چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر یو ٹی میں انسٹی ٹیوشنز انوویشن کونسلز ( آئی آئی سیز ) کی حثیت کے بارے میں بھی دریافت کیا جس میں بتایا گیا کہ اس کیلئے تقریباً 20 کالجوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کیلئے جدت طرازی اور کاروباری سرگرمیوں کو فوری طور پر شروع کرنے پر خصوصی توجہ کے ساتھ اس پہلو پر کام کی رپورٹ طلب کی گئی ۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ محکمہ پورٹل پر طلبہ کے اندراج کو زیادہ سے زیادہ کرنے کیلئے اعلیٰ معیار کے آن لائن کورسز کی فراہمی کو ترجیح دے گا ۔ یہ اقدام طلباء کو مختلف فوائد فراہم کرے گا جو کہ دکش کسان پورٹل کے کامیاب ماڈل کے مشابہ ہے جو کہ یو ٹی نے جے اینڈ کے کے کسانوں کیلئے تیار کیا ہے ۔ میٹنگ کے دوران چیف سیکرٹری نے محکمہ کو درپیش دیگر مسائل کے بارے میں بھی بصیرت حاصل کی ۔ انہوں نے یو ٹی میں نئی تعلیمی پالیسی کے نفاذ ، ڈگری کالجوں میں فیکلٹی کی پوزیشن ، انجینئرنگ کالجوں کے کام کاج اور نئے قائم ہونے والے کالجوں کیلئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر وغیرہ کے بارے میں دریافت کیا ۔ اپنی پرذنٹیشن میں ہائیر ایجوکیشن کے پرنسپل سیکرٹری آلوک کمار نے میٹنگ کو جموں و کشمیر میں اعلیٰ تعلیم کے اثرات اور رسائی کو آگے بڑھانے میں محکمہ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

جموں

بسوہلی میں اے آئی آئی ایم ایس جموں آؤٹ ریچ سینٹرقائم ہو گا :ڈاکٹر جتیندر سنگھ مرکزی وزیر کی قیادت میں بسوہلی میںعوامی دربار،علاقہ میں بہترین طبی سہولیات میسر کرنے کا وعدہ

July 5, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

July 3, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

July 3, 2025
جموں

منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?