منڈی // سابق ایم ایل اے و نیشنل کانفرنس کے یوتھ صوبائی صدر اعجاز جان نے منڈی کے تحصیل کمپلیکس کا دورہ کیا اورافسران سے بھی ملاقات کی۔اس کے بعدوہ تحصیل منڈی کی عوام سے ملاقی ہوئے اور ان کے مسائل سنے۔اس موقعہ پر لوگوں نے بتایا کہ آدھار کارڈ نہ بننے کی وجہ سے پریشانی کاسامناہے ۔انہوںنے کہاکہ وہ دفتروں کے چکر لگاتے لگاتے تھک چکے ہیں ۔انہوںنے مزید کہاکہ تحصیل منڈی کے تمام علاقہ جات میں بجلی کی سپلائی نہ ہونے کے برابر ہے جس سے بچوں کی تعلیم پر برا اثر پڑ رہا ہے۔اعجاز جان نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور ایس ایس پی پونچھ سے بات کی اور لوگوں کے مسائل حل کرنے پر زور دیا۔ سابق ایم ایل اے نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ یہ مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچائیںگے ۔