نوشہرہ//ڈاکٹر بی آر امبیڈکر یوتھ موو منٹ آرگنائزیشن وگوروروی داس سبھا نوشہرہ نے حلقہ انتخاب نوشہرہ کو شیڈیول کاسٹ طبقہ کیلئے مختص کرنے کی مانگ کی ہے ۔ نوشہرہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گوروروی داس سبھا کے ضلع چیئرمین ماسٹر سوم راج نے کہاکہ نوشہرہ میں ایس سی آبادی کے تناسب کو دیکھتے ہوئے اس حلقہ کو ایس سی طبقہ کیلئے مختص کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں گزشتہ چوبیس برس سے ریزرو کی گئی سات اسمبلی نشستوں کو باری باری بنیاد پر مختص رکھاجائے ۔ انہوں نے گورنر سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں مداخلت کرکے فوری اقدامات کریں ۔ انہوں نے شکایت کی کہ طبقہ کے طلباء کو سکالر شپ نہیں دیاجارہا جس پرتحقیقات کروائی جائے ۔اس موقعہ پر انہوں نے آدھار کارڈ بنانے ، بجلی و پانی کی سپلائی میں بہتری لانے اور سرحدی مہاجرین کے مسائل حل کرنے کی بھی مانگ کی ۔