سرینگر//اسلامیہ کالج حول سرینگر میںکل منشیات کے خلاف ایک روزہ جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام سول ڈیفنس سرینگر کی طرف سے کیا گیا تھا ۔اس موقعہ پر ماہرین نفسایت، کلینکل سائیکلو جسٹس، میڈیکل آفیسران، کونسلروں، سماجی کارکنوں، میڈیشن تھرپسٹس، فارماسٹ اور فیلڈ ورکروں نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی لت پر قابو پایاجاسکتا ہے اوریہ بیماری قابل علاج ہے۔پولیس ہسپتال سرینگر کے ڈاکٹر محمد مظفر ،صدر پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن جی ایم وار،سول ڈیفنس کے رضاکار،سول سوسائٹی کے ممبران،طلبأ اورکالج کے عملے نے بھی کیمپ میں شرکت کی۔پروگرام کے لئے ڈپٹی ایس پی،ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس نگہت امن کی طرف سے تعائون دیا گیا۔