حیدرآباد//کئی دہائیوں تک بیشتر کالجوں میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طورپر کام کرنے والے رویندر کی زندگی کوویڈ19کے اثر کے نتیجے میں تھم سی گئی اور وہ اب میکانک کے طور پر کام کرنے کیلئے مجبور ہوگیا۔لاک ڈاون کے پیش نظر مالی دشواریوں کے نتیجہ میں مشکل صورتحال سے گذرنے والا رویندرتلنگانہ کے ضلع کھمم واپس ہوگیاکیونکہ روزگار کے موقع سے وہ محروم ہوگیاتھا۔رویندر کا تعلق ضلع کھمم کی مدھیرا بلدیہ کی بنجاراکالونی سے ہے ۔دس سال پہلے بی ٹیک کی تکمیل کے بعد اس نے کھمم اور ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں بعض کالجوں میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر جاریہ سال مارچ تک خدمات انجام دیں۔حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ کالج میں رویندرنے میکانیکل شعبہ میں خدمات انجام دی تھیں۔لاک ڈاون کی وجہ سے کالج کے انتظامیہ نے آخری ماہ کی تنخواہ بھی ادا نہیں کی جس کی وجہ سے گھر چلانے میں اس کو دشواریوں کا سامنا کرناپڑرہا تھا ۔