یروشلم/یواین آئی/ اسرائیل کی جنگ کابینہ کے رکن بینی گینٹز نے کہا کہ اگر 8 جون تک غزہ پٹی میں فوجی کارروائیوں کے لیے کوئی نیا منصوبہ نہیں اپنایا گیا تو وہ وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کی قیادت والی ہنگامی حکومت سے مستعفی ہو جائیں گے۔مسٹر گینٹز نے ہفتے کے روز ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ ’’اب ہم ایک مہلک چوراہے پر کھڑے ہیں، ملک کی قیادت کو بڑی تصویر کو دیکھنی ہوگی، خطرات اور مواقع کی شناخت کرنی ہوگی اور ایک تازہ ترین قومی حکمت عملی تیار کرنی ہوگی۔ ہمارے لیے کندھے سے کندھا ملا کر لڑنے کے لیے، جنگی کابینہ کو 8 جون تک ایک ایکشن پلان تیار کرنے اور اس کی منظوری دینا چاہیے جو قومی اہمیت کے چھ اسٹریٹجک اہداف کے نفاذ کی جانب لے جائے گی۔