راجوری //سکینڈری سطح کے سوشل سائنس کے اساتذہ کیلئے پہلے مرحلے کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ڈائٹ راجوری کی طرف سے تربیتی پروگرام منعقد کیاگیا جس میں سینتیس اساتذہ نے شرکت کی ۔یہ تربیتی پروگرام دو دن قبل راجوری میں شروع ہواتھا جس کا افتتاح ڈائٹ پرنسپل پردیپ کے شرما نے کیا ۔یہ تربیت آٹھ جون تک جاری رہے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید اساتذہ کو تربیت دی جائے گی ۔